ٹرمپ نے 716 عرب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کئے
فورٹ/ نیویکار، 14 اگست: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو 716 ڈالر کے ایک دفاعی پالیسی بل پر دستخط کئے۔
یہ بل امریکی میں فوج اخراجات کو مجاز بنانے کے علاوہ چین کی زیڈ ٹی ای کارپ اور ہوائی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹیڈ کے ساتھ امریکی حکومت کے معاہدے کو کنٹرول بھی کرتا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے نیو جرسی واقع اپنے گولف کلب میں 12 دن گزارنے کے بعد واپسی پر نیویارک میں امریکی فوج اڈے فورٹ ڈرم میں اس قانون پر دستخط کئے۔
امریکی صدر نے اس دفاعی پالیسی بل سے متعلق کہا کہ یہ بل جدید تاریخ میں ہماری فوج اور ہمارے سپاہیوں میں سب سے اہم سرمایہ ہے۔
امریکی کانگریس کے کچھ ارکان اس بل کے ذریعہ زیڈ ٹی ای کارپ پر سخت پابندیاں بحال کرنا چاہتے تھے۔ زیڈ کارپ پر ایران اور شمالی کوریا کو غیر قانون طور پر پانی کے جہاز کے ذریعہ مصنوعات کی فراہمی کا الزام ہے۔
رائٹر
Comments are closed.