امریکہ اور سعودی عرب کے مابین شام اور یمن کے تعلق سے بات چیت

واشنگٹن، 14 اگست: امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے پیر کو سعودی عرب کے شاہ محمد بن سلمان کو فون کرکے شام، عراق، افعانستان اور یمن کی صورتحال پر بات چیت کی۔
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلا ع دی۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے آئندہ عید پر افغانستان میں جنگ بندی کے لئے ان کی حمایت کے علاہ وسیع پیمانہ پر افعانستان میں امن کی صورتحال پر بات چیت کی۔
مسٹر پومپیو نے سعودی عرب کے ذریعہ شمال مشرقی علاقہ میں استحکام کی فور ی ضرورت کو حمایت دینے اور ریاض کے عراقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماوں نے یمن میں جاری جدوجہد کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوجصی سفیر کے کام اور باہمی مفادات کے دیگر موضوعات کا بھی جائزہ لیا۔
رائٹر

Comments are closed.