حکومت پاکستان کا یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر 30 بھارتی قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان قیدیوں میں 27بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہیں، انہیں واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کیا جارہا ہے اور امید ہے بھارت کے جانب سے بھی مثبت رویہ دکھایا جائے گا۔

Comments are closed.