سومناتھ چٹرجی کا انتقال،صدر ہند کا خراج

کولکتہ،::سابق لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چٹرجی کا آج یہاں انتقال ہو گیا. وہ 89 سال کے تھے۔
مسٹر چٹرجی کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور کچھ دن پہلے انہیں یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اتوار کی صبح ان کو دل کا دورہ پڑا تھا جس سے ان کی حالت نازک ہو گئی تھی۔ آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔

کمیونسٹ لیڈر مسٹر چٹرجی 2004 سے 2009 تک لوک سبھا كے اسپیکر رہے۔ وہ 2008 میں اس وقت کے متحدہ ترقی پسند اتحاد(یو پی اے) حکومت نے جب امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا تو مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے حکومت سے حمایت واپس لے لی تھی اور مسٹر چٹرجی سے لوک سبھا اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے کو کہا تھا، لیکن مسٹر چٹرجی نے یہ کہتے ہوئے عہدہ سے ہٹنے سے انکار کر دیا تھا کہ لوک سبھا اسپیکر کے طور پر وہ کسی پارٹی کے ساتھ نہیں ہیں۔ اس کے بعد سی پی ایم نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔

سومناتھ کے انتقال پر کووند کی تعزیت

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے لوک سبھاکے سابق اسپیکر اور سینئرکمیونسٹ لیڈر سومناتھ چٹرجی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ لوک سبھا کے سابق اسپیکر اور قدآور لیڈر سومناتھ چٹرجی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ایوان میں پر اثرشخصیت مسٹر چٹرجی کا انتقال نہ صرف مغربی بنگال ، بلکہ پورے ملک کے لئے بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ آنجہانی لیڈر کے رشتہ داروں اور ان بے شمار مداحوں کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتا ہوں۔
یو این آئی ۔

Comments are closed.