سیکیورٹی جائزہ میٹنگ ،گور نر کی صدارت

سیکیورٹی جائزہ میٹنگ ،گور نر کی صدارت

سرینگر:ریاستی گور نر این این ووہرا کی صدارت میں جمعہ کو ایک سیکیورٹی جائزہ میٹنگ راج بھون سرینگر میں منعقد ہوئی .اس میٹنگ میں سینئر سیول ،پولیس ،سینٹرل آرمڈ پولیس ،فوج اور ریاستی ومرکزی سراغ رساں وخفیہ ایجنسیوں کے سربراہاں نے شرکت کی .

راج بھون سرینگر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس غیر معمولی میٹنگ میں شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ ،گور نر کے مشیر وجے کمار ،چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم ،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس پی وید ، 15کور کمانڈر لیفٹنٹ اے کے بھٹ،گور نر کے پرنسپل سیکریٹری امنگ نرولہ،پرنسپل سیکریٹری ہوم آر کے گوہل،اے ڈی جی پی ہوم گارڈس منیر خان ،آئی جی پی ایس پی پانی ،آئی جی سر آر پی ایف کشمیر روی دیپ ساہی،آئی جی بی ایس ایف سونالی مشرا اور دیگر ریاستی ومرکزی سراغ رساں وخفیہ ایجنسیوں کے سربراہاں نے شرکت کی.

اس غیر معمولی میٹنگ میں مجموعی طور پر سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جس دوران گورنراین این ووہرا نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر صورتحال پر کڑی نگاہ رکھیں .انہوں نے امن وامان کو برقرار رکھنے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں .انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں پر قریبی تال میل بنانے پر زور دیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں کے دوران عوامی وفورسز کے جانی نقصان سے بچنے کےلئے ٹھوس اور مئوثر حکمت عملی اپنائی جائے.

گور نر نے گزشتہ چار ہفتوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی کوششوں کے واقعات کے پس منظر پر زوردیا کہ سرحدوں پر نگرانی کو مزید چوکس کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ سیکورٹی تنصیبات اور عوام لوگوں کی حفاظت کو ییقنی بنایا جاسکے.

اس میٹنگ میں امرناتھ یاترا ،بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا .

Comments are closed.