ترال::جنوبی قصبہ ترال میں گرفتاریوں کے چکر کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کیا گیا .جمعہ کو قصبہ میں ہر طرح کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں .
معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے 11 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،جسکے خلاف قصبہ ترال میں جمعہ کو احتجاجی ہڑتال رہی جبکہ گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے .
رپورٹس کے مطابق لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر علاقے سے گزرنے والی گاڑیوں پر خشت باری بھی اور 11 افراد کی گرفتاری کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا.
قصبہ میں دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز اور سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے مقفل رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک غائب رہا .ہڑتال کے نتیجے میں قصبہ ترال میں ہو کا عالم رہا .
قصبہ میں سپیشل پولیس افسران(ایس پی اوز) پر پے درپے حملوں کے بعد چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 11 افراد کو گرفتار کیاگیا.
Comments are closed.