لہیہ: خطہ لداخ کے لہیہ ضلعے میں بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ،تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے .ایس ڈی آر ایف اور دیگر ریسکیو ٹیمیں یہاں بچائو اور راحت رسانی کی خدمات انجام دے رہی ہیں.
معلوم ہوا ہے کہ 8اور9 اگست کی درمیانی رات کو لہیہ لداخ کے سابو اور شی دیہات میں موسلادھار بارشوں کے دوران بادل پھٹ آنے سے دونوں دیہات بری طرح سے متاثر ہوئے .
اس سلسلے میں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موسلادھار بارشوں کے باعث بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو فلش فلڈ اور مٹی کے تودے گرآنے سے سابو اور شی لہیہ کے دو دیہات بری طرح سے متاثر ہوئے .
انہوں نے کہا کہ یہاں دو گاڑیاں ،دو موٹر سائیکل ،کئی رہائشی مکانات ،اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا .ان کا کہناتھا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ڈی آر ایف آئی ٹی بی پی اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے بچائو آپریشن عمل میں لایا.
ان کا کہناتھا کہ ریسکیو ٹیموں نے مقامی لوگوں کو مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 4 غیر ملکی سیاحوں کو بھی بحفاظت باہر نکالا گیا.
پولیس ترجمان کے مطابق سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرآنے سے رہائشی مکانات ،گاڑیوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ،تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے.
Comments are closed.