ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی راج ناتھ سے ملاقات

نئی دہلی :نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی ،جس دوران انہوں نے بٹھنڈی واقعہ سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا.

نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی میں منگل کی صبح مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی .

انہوں نے راج ناتھ سے مطالبہ کیا کہ اُنکی جموں رہائش گاہ پر پیش آئے ہلاکت خیز واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے کہ کس طرح اُنکی رہائش گاہ پر ایک نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا .

یاد رہے کہ ہفتہ کے روز سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ایک ہلاکت خیز واقعہ پیش آیا جس دوران ایک نوجوان کی موت ہوگئی .

پارٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی نوٹس میں میڈیا میں مہلوک نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں کی جانب سے مختلف رائے سامنے آرہی ہے لہٰذا قیاس آرائیوں کو ختم کرکے حقائق کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے.

انہوں نے اپنی رہائش واقع جموں میں پیش آئے ہلاکت خیز واقعہ ،جس میں ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا پر تشویش کا بھی اظہار کیا.

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر فارتوق عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ ہو بتایا کہ مہلوک نوجوان کے لواحقین کی تشویش کو صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ہے ،وہ یہ جاننا چاہتے ہیں اُنکے لخت جگر کے بیٹے کی موت کن حالات میں ہوئی .

راج ناتھ سنگھ نے ڈاکٹر فاروق کی تشویش پر یہ یقین دہانی کرائی کہ اس واقعہ کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیگی اورحقائق جاننے کےلئے مئوثر اقدامات اٹھائے جائیں گے .

Comments are closed.