ڈوڈہ میں سیلابی ریلہ :اسکولی طالب علم غرقآب

ڈوڈہ::ڈوڈہ میں ایک اسکولی لڑکا اُس وقت غرقآب ہوا جب وہ بھلیسہ میں نالہ عبور کررہا ہے .یہ واقعہ منگلوار کے روز پیش آیا .غرآب ہونے والے لڑکے کی شناخت 16 سالہ راجا اوئیس کے بطور ہوئی .

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ مہلوک اسکولی طالب علم امرت پورہ-چلی پنگل میں واقع اسکول میں 9 ویں جماعت کا طالب علم تھا .بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ طالب علم امتحان دینے کےلئے اسکول کی طرف جارہا تھا ،جس دوران وہ چنیاس نالہ کو عبور کرنے دوران سیلابی ریلے کی زد میں آکر ہلاک ہوا .

اس واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے طور پر تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات صادر کئے اور امتحانات کو ملتوی کیا گیا .

گزشتہ شب سے پونچھ میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی .معلوم ہوا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ اور مٹی کے تودے بھی گر آئے ہیں .

موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں دوڈہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے .

Comments are closed.