سرینگر :وادی کشمیر میں منگلوار کی صبح موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ،جو دوپہر تک جاری رہا .بارشوں کے نتیجے میں جہاں شہر خاص اور سیول لائنز کے درجنوں نشیبی علاقہ جات زیر آب آگئے.
بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں اور بازار زیر آب آگئے جسکی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے جبکہ لوگوں کو عبور ومرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کئی علاقوں میں دوپہر تک بازار بھی بند رہے .
اس دوران شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں منعقد ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات بھی بری طرح سے متاثر ہوئیں .شادی بیاہ کی تقریبات کےسلسلے نصب کئے گئے شامیانے بھی اکھڑ گئے .
Comments are closed.