نئی دہلی، (یواین آئی) :عام آدمی پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے ارکان نے اتر پردیش کے ضلع دیوریامیں واقع ایک گرلز شیلٹر ہوم میں بچیوں کے جنسی استحصال کے معاملہ پر منگل کو راجیہ سبھا میں بھاری ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی جس سے وقفہ صفر نہیں ہو سکا۔
صبح کارروائی شروع ہونے پر سابق رکن آر کے دھون کو خراج عقیدت دیئے جانے اور ضروری کاغذات ایوان کے ٹیبل پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم ونکیا نايڈ نے وزرا سے کہا کہ بغیر چیئرمین کی اجازت کے متعلقہ وزیر کی غیر موجودگی میں دوسرے وزیر بیان نہیں دیں گے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ارکان سے کارروائی شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے آنے اور کارروائی میں مداخلت نہ کرنے اور بل پر بحث کے دوران ایوان میں موجود رہنے کی اپیل بھی کی۔
اسی دوران عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے دیوریا گرلز شیلٹر ہوم جنسی استحصال معاملہ کو اٹھا یا اس کے بعد سماجوادی پارٹی کے رکن بھی ان کے ساتھ ہو گئے۔ اس سے ایوان میں ہنگامہ کے سے حالات پیدا ہوگئے جس کی وجہ سے چیئرمین نے کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔
Comments are closed.