نئی دہلی، : (یواین آئی) دہلی اسمبلی کے پانچ روزہ مانسون اجلاس کے پہلے دن قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے لئے الگ سے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کا بل منظور ہو گیا۔
عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج نے اسمبلی میں یہ بل پیش کیا۔ بل میں کہا گیا ہے’’دہلی اسمبلی کا واضح موقف ہے کہ قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے لئے الگ سے پبلک سروس کمیشن ہونا چاہئے۔
قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کی حکومت اس کمیشن کی تشکیل کے عمل کو چھ ہفتے میں مکمل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گي‘‘.خیال رہے دہلی اسمبلی کا پانچ روزہ مانسون سیشن 10 اگست تک چلے گا۔
Comments are closed.