امریکہ نے سعودی عرب سے کینیڈا کے کارکنوں کی معلومات طلب کی

واشنگٹن، (رائٹر): امریکہ نے سعودی عرب حکومت سے حراست میں لئے گئے کینیڈا کے کارکنوں کی معلومات مانگی ہے اور اس معاملے میں مقررہ قوانین و ضوابط کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ نے پیر کو بیان جاری کرکے کہا’’ہم نے سعودی عرب حکومت سے حراست میں لئے گئے کینیڈا کے کارکنوں کے بارے میں تفصیلی معلومات کا مطالبہ کیا ہے. ہم سعودی عرب حکومت کو اس معاملے میں مقررہ قوانین و ضوابط کا احترام کرنے اور اس معاملہ کی معلومات عام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے‘‘۔

سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان شہری حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد پہلی بار امریکہ کا اس سلسلے میں کوئی بیان آیا ہے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا دونوں ہی اس کے قریبی ساتھی ہیں۔(رائٹر)

Comments are closed.