گریز :(کے پی ایس )::شمالی پہاڑی وسرحدی ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول منگلوار کی علی الصبح جنگجوئوں اور فوج کے درمیان خونین معرکہ آرائی میں میجر سمیت چار فوجی اہلکار اور جوابی کارروائی میں دو جنگجو مارے گئے .
خبررساں ادارے پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹ میں گریز سیکٹر میں فوج نے منگلوار کی صبح دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنگجوئوں کے ساتھ معرکہ آرائی میں دو جنگجو مارے گئے جبکہ فوج کو بھی اس معرکہ آرائی میں میجر سمیت 4 اہلکاروں کا نقصان اٹھانا پڑا .
رپورٹس کے مطابق گریز سیکٹر میں منگلوار کی صبح اُس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب لائن آف کنٹرول پر گوند نالہ کے مقام پر فوج کی ایک گشتی پارٹی پر دراندازی کے دوران جنگجوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کی .
اس سے قبل ایس ایس پی بانڈی پورہ ذولفقاراحمد نے بتایا کہ گریز سیکٹر میں پیر اور منگلوار کی درمیانی رات کو ایک بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی .
Comments are closed.