پولیس چیف ڈاکٹر ایس پی وید اور آئی جی کشمیر کا دورہ شوپیاں

امن وامان کی صورتحال کا لیا جائزہ

کے پی ایس

پولیس سربراہ اور آئی جی کشمیر نے پہاڑی ضلع شوپیاں کے دورے کے دوران سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔ پولیس چیف نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ جموںوکشمیر پولیس کے اہلکار امن و امان کی بحالی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کو نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔پولیس چیف ڈاکٹر ایس پی وید اور آئی جی کشمیر ایس پی پانی نے پہاڑی ضلع شوپیاں کا دورہ کیا اور وہاں پر پولیس کے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی شوپیاں سندیپ چودھری نے پولیس چیف کو بتایا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کی خاطر اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سرگرم جنگجوﺅں کے خلاف بھی سیکورٹی ایجنسیوں نے دباو بنائے رکھا ہے۔ اس موقعے پر پولیس سربراہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس ضلع میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ پولیس چیف کے مطابق ضلع میں کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جوکوئی بھی حالات کو درہم برہم کرنے میں ملوث قرار پائے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس چیف نے بعد میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز شوپیاں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر پولیس آفیسران اور جوانوں سے بات کی ۔

Comments are closed.