جموں وکشمیر کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے والوں کو6اگست کو کرارا جواب مل جائیگا:مظفر شاہ

عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر احمد شاہ نے بتایا کہ سپریم کورٹ ریاست جموںوکشمیر کی خصوصی پوزیشن کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کو یہ اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ ریاست کی خصوصی شناخت کو ہاتھ لگاکر اس کو مسخ کرنے کی سعی کرے۔ مظفر شاہ نے بتایا کہ جو لوگ ریاست جموںوکشمیر کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ان کو ریاست جموںوکشمیر کے عوام کی طرف سے6اگست کو کرارا جواب مل جائے گا۔ عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر احمد شاہ نے بتایا کہ سپریم کورٹ ریاست جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ میں اور میری ٹیم فی الوقت نئی دہلی میں ہیں تاکہ ہم6اگست کے روز سپریم کورٹ میں ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے حق میں بات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ میں جو بھی افراد یا جماعتیں ریاست جموںوکشمیر سے یہاں ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کی خاطر وارد ہوئی ہیں میں اُن کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تینوں خطوں میں رہ رہے عوام جن میں جموں،کشمیر اور لداخ شامل ہیں نے اتوار کو ہڑتال اور سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرکے یہ واضح کردیا کہ ریاست کی منفردشناخت کے ساتھ کسی بھی شخص کو چھیڑ خوانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مظفر احمد شاہ نے بتایا کہ ریاست کے تینوں خطوں کے عوام نے جس طرح مثالی ہڑتال کا مظاہرہ کیا یہ ریاست کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کی خاطر ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں نے بلالحاظ رنگ و نسل اور مذہب و ملت متحد ہوکر سڑکوں پر آکر اپنی ریاست کی خصوصی پوزیشن کا دفاع کیا۔ انہوں نے واضح کردیا کہ سپریم کورٹ کو یہ اختیار ہی حاصل نہیں ہے کہ وہ ریاست کی خصوصی حیثیت کے ساتھ چھیڑ چھار کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا صرف یہ ہی مطالبہ نہیں ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کو مو¿خر کیا جائے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس کو ہمیشہ کے لیے برخواست کیا جائے۔ مظفر احمد شاہ نے بتایا کہ ماضی میں بھی فرقہ پرستوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں داخل کرائی گئی تھیں لیکن سپریم کورٹ نے پہلے ہی انہیں خارج کردیا لیکن اب ہمارا مطالبہ ہے کہ کورٹ میں دائر عرضیوں کے ادخال کو روکا جائے اور اس کو ہمیشہ کے لیے برخواست کیا جائے۔ انہوں نے فرقہ پرستوں پر چوٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جو لوگ ریاست جموںوکشمیر کو اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کی خاطر ٹکروں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں انہیں 6اگست کو ریاستی عوام کی جانب سے کرارا جواب مل جائے گا۔

Comments are closed.