وزیر اعلیٰ نے’ رابطہ ‘ میں عوامی نمائندوں اورمتعدد وفود سے ملاقات کی

سری نگر/08مئی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں اپنے پبلک سروسز اینڈ آﺅٹ ریچ آفس”رابطہ“میں متعدد عوامی نمائندوں، مختلف وفود اور اَفراد سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر سے متعلق عوامی فلاحی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رُکن قانون ساز اسمبلی زڈی بل تنویر صادق نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور اَپنے حلقے میں پارکوں اور باغات سے متعلق مسائل اُجاگر کئے۔
ممبر قانون ساز اسمبلی بانہال سجاد شاہین نے بھی اَپنے حلقے سے متعلق عوامی اہمیت کے کئی مسائل اُٹھائے۔
سابق وزیر جاوید مصطفی میر نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔

مفتی اعظم ناصر الاسلام بھی وزیراعلیٰ سے ملاقی ہوئے اور مختلف سماجی و عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ماہرِ تعلیم جی این ور نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور جے اینڈ کے پرائیویٹ یونیورسٹی بِل کی منظوری پر اِظہارِ تشکر کیا اور انہیں تعلیمی شعبے سے متعلق کئی مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
وادی¿ کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی وفود اور اَفراد نے بھی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اورانہیں مختلف عوامی مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے تمام وفود اور اَفراد کو بغور سُنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے پیش کردہ مسائل و معاملات پر مناسب غور کیا جائے گا۔

Comments are closed.