وزیر اعلیٰ کا حاجن میں پیش آئے دِلخراش ڈوبنے کے واقعہ پر دُکھ کا اِظہار
سری نگر/08مئی
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں پیش آئے دِلخراش ڈوبنے کے واقعے پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اِظہار کیا ہے جس میں جمعہ کو تین نوجوان لڑکوں کی جانیں چلی گئیں۔
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں حاجن کے چیک چندرگیر علاقے میں دریائے جہلم میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے تینوں نوجوان چندر گیر حاجن کے رہنے والے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبوں کے ساتھ دِلی ہمدردی او رتعزیت کا اِظہار کرتے ہوئے مرحومین کی اَرواح کے ابدی سکون کے لئے دُعا کی۔ اُنہوں نے دُکھ کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبوں کے لئے ہمت اور صبر کے لئے بھی دُعا کی۔
Comments are closed.