سرینگر::کئی دنوں کی خاموشی کے بعد لائین آف کنٹرول کاپونچھ سیکٹر جمعہ کی شام اس وقت گولیوں کی گن گرج اُٹھا جب پاکستانی رینجرس نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر بھاری مارٹر شلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔
ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ لائین ااف کنٹرول پر اس وقت جنگ کا سماں دیکھنے کو ملا جب جمعہ کی شام پاکستانی افواج نے جموں کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال فائرنگ کے ساتھ ساتھ زبردست ماٹر شلنگ کی ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے کئی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا جواب دینے کے لئے سرحد کی حفاظت پر تعینات بھارتی افواج نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کاروائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہو ا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرز نے بھاری مار ٹر شلنگ کی اور بلا اشتعال بھارتی حفاظتی چوکیوں پر اندھا دھند فائرنگ سور مار ٹار شلنگ کی جس کے نتیجے میں اوڑی سیکٹر میں ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں نے فائرنگ کا بھر پور جواب دیا اور پاستانی پوسٹوں پر چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی ۔ ذرائع کے مطابق فین کے مابین گولیوں کی گن گرج سے نوشہر ور اس کے ملحقہ علاقے لرز اُٹھے اور ان علاقوں میں خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی ۔
ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کریلا (نکیال) اور کھوئی رٹہ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور بلا اشتعال شیلنگ کی۔
Comments are closed.