شوپیان معرکہ آرائی:مزید 4 جنگجوئوں کی نعشیں برآمد ،تعداد 5 ہوگئی

شوپیان :جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے مضافاتی گائوں کلورہ میں جمعہ کی شب جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہونے کے بعد گولیوں کے تبادلے میں پانچ جنگجو جاں بحق ہوئے .

گزشتہ شب تلاشی کارروائی کے دوران ایک جنگجو کی نعش برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ،لیکن ہفتہ کی صبح یہاں تلاشی کارروائیوں کے دوران مزید چار جنگجوئوں کی نعشیں برآمد کی گئیں‌.

جمعہ کی شب 44 آر آر اور ایس اوجی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کلورہ شوپیان گائوں کا محاصرہ کیا تھا. یہاں جنگجو ئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر جنگجو مخالف آپریشن شر وع کیا گیا .

فورسز کی ایک پارٹی جب مخصوص مقام کی طرف جارہی تھی ،تو یہاں موجود جنگجوئوں نے اُس پر فائرنگ کردی ،جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا .

جمعہ کی شب آزاد ذرائع نے اسکی تصدیق کی کہ شوپیان میں معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوا،پولیس نے جاں بحق جنگجو کی شناخت عمر نذیر ولد نذیر احمد ملک ساکن ملک گنڈ کے بطور کی ہے۔

عمر نذیر 11اپریل 2017کو جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوا تھا اور وہ لشکر طیبہ کا ضلع کمانڈر تھا۔25سالہ عمر نذیر نے گریجویشن کی تھی جس کے بعد وہ بحیثیت ملٹی پرپزہیلتھ ورکر کام کررہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح تلاشی کارروائی کے دوران انکائونٹر مقام سے مزید چار جنگجوئوں کی نعشیں برآمد کی گئیں‌جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے .مزید تفصیلات کا انتظار ہے

Comments are closed.