شوپیان :جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے مضافاتی گائوں کلورہ میں رات دیر گئے جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہونے کے بعد گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ،جو ہنوز جاری ہے .
ذرائع نے بتایا کہ44 آر آر اور ایس اوجی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کلورہ شوپیان گائوں کا محاصرہ کیا .ذرائع نے بتایا کہ یہاں جنگجو ئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر جنگجو مخالف آپریشن شر وع کیا گیا .
ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی ایک پارٹی جب مخصوص مقام کی طرف جارہی تھی ،تو یہاں موجود جنگجوئوں نے اُس پر فائرنگ کردی ،جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا .
آزاد ذرائع نے اسکی تصدیق کی کہ شوپیان میں معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوا .غالبآ وہ لشکر طیبہ کا ضلع کمانڈر ہے .
Comments are closed.