مسئلے پر مرکزی حکومت غلطی سے گریز کرے
سرینگر:۳ ،اگست: کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ دفعہ35اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تباہ کن ہوگا ۔انہوں نے مرکزی سرکار خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ (مرکزی سرکار) اس مسئلے پر کوئی غلطی نہ کرے کیونکہ اسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔کے این این کے مطابق کانگریس کی ایک میٹنگ پارٹی ہیڈ کواٹر سرینگر پر منعقد ہوئی ،جس میں حلقہ انتخاب اوڑی سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداراں اور کارکنان نے شرکت کی ۔اس میٹنگ میں مختلف امورات زیر بحث لائے گئے ۔اس میٹنگ میں کانگریس کے سینئر لیڈر تاج محی الدین ،ایم ایل اے حاجی عبدالرشید ڈار ،ایم ایل سی غلام نبی مونگا ،محمد انور بٹ اور دیگر لیڈران نے شرکت کی ۔پارٹی عہدیداراں اور کارکنان کے وفد نے دفعہ35اے کی مبینہ منسوخی کوششوں کے خدشات کے حوالے سے پارٹی لیڈر شپ کو آگاہ کیا ۔اس موقعہ پر کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ریاست خاص طور پر وادی کشمیر میں غیر یقینی صورتحال پائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کا حساس مسائل کے حوالے سے مایوس کن اپروچ کے باعث عوام میں اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے ۔کانگریس کے ریاستی صدر نے دفعہ35اے کے معاملے پر بولتے ہوئے مرکز کو خبردار کیا ۔انہوں نے کہا کہ دفعہ35اے کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ تبا ہ کن ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آئین ہند کی دفعہ35اے جموں وکشمیر کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370اور دفعہ35اے انڈین یونین اور ریاست کے درمیان پل کی حیثیت رکھتا ہے اور دفعہ35اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تباہ کن ہوگا ۔ان کا کہناتھا کہ اسٹیٹ سبجیکٹ قانون اور دفعہ370کو کسی بھی طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا کیو نکہ یہ جموں وکشمیر کے حقوق کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عدالت کی جانب سے کوئی منفی فیصلہ سامنے آیا ،تو ریاست میں حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے ،جسکی ساری ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوگی۔غلام احمد میر نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ ہر چیلنج کا سامنا کرنے کےلئے تیار رہیں ۔اس موقعہ پر تاج محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ میں دفعہ35اے کو چیلنج کرنا افسوسنا ک ہے جبکہ مرکزی حکومت کا اس ضمن میں رویہ قابل مذمت ہے جسکی وجہ سے خدشات نے جنم لیا
Comments are closed.