آرٹیکل 35اے اور دفعہ 370 کو آئین ہند سے کالعدم قرار دینے کا وقت آگیا :کور ندر گھپتا

سرینگر03اگست :دفعہ 35اے کو آئین ہند سے حذف کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ اس قانون کو ختم کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اس معاملے پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے واویلا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گھپتا نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دفعہ 35اے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اس قانون کو ختم کرنے سے ہی ریاست میں تعمیر وترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا جبکہ بے روزگاری کا خاتمہ بھی ہوگا۔ بی جے پی لیڈر کے مطابق سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اس معاملے پر شور مچانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کا اصولی موقف ہے کہ دفعہ 35اے اور 370کو کالعدم قرار دیا جائے اور ہم اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کی ترقی کیلئے اس قانون کو جانا ہی پڑے گا اور اس کیلئے بی جے پی اپنی کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوںنے کہاکہ معاملہ سپریم کورٹ میں معاملہ چل رہا ہے اور عدالت سے کیا فیصلہ آتا ہے اس کو ہر کسی کو احترام کرنا چاہئے۔

Comments are closed.