دفعہ35اے کا معاملہ:یہ کوئی پُل نہیں بلکہ کشمیری لیڈران کا غلط پروپیگنڈہ ہے:انکور شرما

جموں،3اگست (یواین آئی)کٹھوعہ آبروریزی وقتل کے ملزمین کے وکیل اور متنازعہ بیانات دینے کے لئے مشہور ایڈووکیٹ انکور شرما نے کہا ہے کہ یہ سراسر غلط ہے کہ دفعہ35-Aجموں وکشمیر اور ہندوستان کے بیچ پل کا کام کرتاہے۔ یہ صرف کشمیری مرکوز سنی ہند مخالف مسلمانوں کا پروپیگنڈہ ہے جوکہ تمام مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی وغیرہ میں موجود ہیں۔انکور شرما جوکہ’ایک جُٹ‘نامی تنظیم کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس دفعہ کوفوری طور ختم کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ یہ بھارتیہ پارلیمنٹ، آئینی ضوابط کو اپنائے بغیر چوری چھپے سے صدارتی آرڈر کے ذریعہ دفعہ35-Aکو آئین ِ ہند میں شامل کیاگیا جس کا مقصد صرف ہندوستانی علاقہ میں ایک مسلم ریاست کا قیام عمل میں لاناتھا۔ انہوں نے کہاکہ اس دفعہ کے تحت صرف جموں وکشمیر کا مسلم کردار رکھنا ہے جوکہ غلط ہے، اور غیر آئینی ہے جس کو ختم کیاجانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کوئی پل نہیں یہ صرف کشمیری قیادت کا پروپگنڈہ ہے۔

Comments are closed.