کپوارہ::(کے پی ایس)::سرحدی ضلع کپوارہ میں جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں جمعہ کو تعزیتی ہڑتال رہی جسکے نتیجے میں یہاں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئیں .
اطلاعات کے مطابق کپوارہ ،ترہگام ،کلہ روس اور لولاب کے علاقوں میں جمعہ کو دکانیں ،کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا .
ہڑتال کے نتیجے میں ان علاقوں میں ہو کا عالم دیکھنے کو ملا جبکہ حساس علاقوں میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے .
یاد رہے کہ خمریال کپوارہ میں جمعرات کو ایک مختصر جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ ظہور احمد اور بلال احمد جاں بحق ہوئے تھے .
عینی شاہدین کے مطابق قصبہ کپوارہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کئے گئے اور کسی کو بھی قصبہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے .
Comments are closed.