پلوامہ (کے پی ایس )::جنوبی قصبہ پلوامہ میں اُس وقت جمعہ کی صبح صورتحال کشیدہ ہوئی ،جب یہاں ‘بی-ٹیک’ لاپتہ طالب علم کی سوپور معرکہ آرائی میں جاں بحق ہونے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے پھیل گئی .
اطلاعات کے مطابق قصبے میں جب یہ خبر پھیل گئی کہ وتر گام سوپور معرکہ آرائی میں لاپتہ بی ٹیک طالب علم سمیت دو جنگجو جاں بحق ہوئے ،تو یہاں نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئی اور صدائے احتجاج بلند کرنے لگیں .
معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں نے مشتعل ہو کر پولیس وفورسز پر پتھرائو کیا جبکہ جوابی کارروائی میں فورسز نے مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کےلئے آنسو گیس کے گولے داغے ،قصبہ میں صورتحال کشیدہ بتائی جارہی ہے .
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی کہ وتر گام سوپور میں پلوامہ کا وہ انجینئر نگ طالب علم محاصر ے میں پھنسا ہوا ہے ،جس نے مبینہ طور پر دو روزقبل جنگجو ئوں کے صف میں شمولیت اختیار کی تھی..تاہم آزاد ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی .(مزید تفصیلات کا انتظار)
Comments are closed.