ٹرمپ اور کم جونگ کے مابین میٹنگ ابھی نہیں: وائٹ ہاؤس
واشنگٹن: (رائٹر):: وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مابین مستقبل میں کسی طرح کی دوسری میٹنگ کا منصوبہ نہیں ہے لیکن صدر کی جانب سے بات چیت کے لئے راستے کھلے ہیں۔
اس سے پہلے جمعرات کو مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے مسٹر کم جونگ کو 53۔1950کوریائی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی باقیات کو واپس کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا "میں بالکل بھی حیرت زدہ نہیں ہوں کہ آپ نے اس طرح کی کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ خط بھیجنے کے لئے شکریہ۔ مجھے آپ سے ملاقات کا انتظار رہے گا۔ ”
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے پریس کانفرنس میں بتایا مسٹر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کے درمیان فی الحال کسی میٹنگ کے امکان سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا مسٹر ٹرمپ کی جانب سے یقیناً بات چیت کے لئے راستے کھلے ہیں اور مسٹر ٹرمپ جلد ہی مسٹر کم جونگ کے خط کا جواب دیں گے۔
Comments are closed.