بی بی وِیاس کا وزیر اعظم خصوصی روزگار پیکیج کے تحت بھرتی عمل میں سرعت لانے پر زور
سری نگر ::گورنر کے صلاح کار بی بی وِیاس نے وزی اعظم خصوصی رورزگار پیکیج کے تحت کشمیری مائیگرنٹوں کے لئے مخصوص اسامیوں کی بھرتی عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔
یہ ہدایات آج انہوں نے ایک میٹنگ کے دوران دیں جو اس معاملے کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید، ڈی جی جیل خانہ جات دلباغ سنگھ ، کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ہلال احمد پرے ، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، سیکرٹری قانون عبدالمجید بٹ ، سیکرٹری امداد و باز آباد کاری طلعت پرویز ، چیئرمین ایس آر آر بی اور ریلیف کمشنر کے علاوہ دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔
بی بی وِیاس نے یہ اسامیاں پُر کرنے کے لئے مختلف محکموں کے مابین کے تال میل پر زور دیتے ہوئے افسروں سے تلقین کی کہ وہ اس سلسلے میں متواتر بنیادوں پر میٹنگیں کریں تاکہ اس عمل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔مشیر موصوف نے سیکرٹری قانون کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی زیر سماعت معاملے کو نمٹانے کی اقدامات کریں تاکہ بھرتی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
افسران کواُن رہائشی فلیٹوں اور ٹرانزٹ اقامتی سہولیات ، جو اس پیکیج کے تحت مختلف عہدوں پر تعینات کئے جانے والے ملازمین کو فراہم کئے جائیں گے ، کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ اس عمل سے ان ملازمین کو رہائشی سہولیات دستیاب رہیں گی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ اگست 2018ءکے آخر تک ان افراد کا پہلا بیچ تعینات کیا جائے گا اور اسی طرح ستمبر کے وسط تک دوسرے بیچ میں بھرتی عمل کیا جائے گا۔میٹنگ میںمزید بتایا گیا کہ باقی اسامیوں کی بھرتی عدالتی معاملات کو نمٹانے کے بعد عمل میںلائی جائے گی۔
Comments are closed.