سوپور (کے پی ایس):شمالی قصبہ سوپور کے مضافاتی علاقہ درسو وترگام میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں اورفورسز کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ہے .
رپورٹس کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج وفورسز اہلکاروں نے گائوں کا محاصرہ کیا ،جس دوران یہاں موجود جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہونے کی اطلاع ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں دو سے تین جنگجو محاصرے میں پھنسے ہوئے ہیں (مزید تفصیلات کا انتظار ) (کے پی ایس)
Comments are closed.