ڈاکٹر سامون نے ریاست میں موبلٹی ایکشن پلان کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا

سرینگربھیڑ و پشو پالن، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ محکموں کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کی ایک میٹنگ طلب کر کے ریاست کے موبلٹی ایکشن پلان کی تشکیل کے لئے نقش راہ تیار کرنے پر اُن کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران موجودہ موبلٹی چیلنجوں بشمول گیسوں کے اخراج، گنجانیت، غیر متوازن ماڈل، سلامتی، سروس کوالٹی اور دیگر کئی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے اقدامات پر بھی غور خوض کیا گیا۔
پرنسپل سیکرٹری نے ٹرانسپورٹ کمشنر کو فوری طور ایک ایکشن پلان ترتیب دینے کی ہدایت دی تا کہ اس کو نیتی آیوگ میں پیش کرنے سے پہلے سٹیٹ ٹاسک فور سے منظور کرایا جاسکے۔بعد میں ڈاکٹر سامون نے ایک الگ میٹنگ میں بھیڑ و پشو پالن محکمہ کی بجٹری سکیموں کا بھی جائیزہ لیا۔ اس میٹنگ میں ناظمین شیپ ہسبنڈری کشمیر/ جموں اور دیگر افسران موجود تھے۔

Comments are closed.