سڑک وٹرین حادثات ،3ہلاک

سرینگر::سرینگر -جموں شاہراہ کے رام بن کے مقام پر سڑک کے ایک حادثے میں ڈرائیو ر اور کنڈیکٹر کی موت ہوگئی .ادھر بڈگام میں ایک عدم شناخت نوجوان ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا .

تفصیلات کے مطابق رامبن میں سڑک کے ایک حادثے کے دوران لوری گاڑی جوکہ دھرم کنڈ کی طرف کھوہلی سے جارہی تھی ،
1000فٹ گہری کھائی میں جاگری .

بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ سرینگر -جموں شاہراہ پر سمبار رامبن کے مقام پر پیش آیا ،جسکی وجہ سے اس میںسوار ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی موقعے پر ہی موت ہوگئی .

مرنے والوں کی شناخت ارشاد احمد گوجر اور منیر احمد گوجر ساکنہ مترا رامبن کے بطور ہوئی .پولیس ،مقامی لوگ اور دیگر ریسکیو ٹیمیں مہلوکین کی نعشیں گہری کھائی سے نکالنے میں مصروف ہے .

ریل حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق

معلوم ہوا ہے کہ بڈگام میں بدھ کی شب ایک عدم شناخت نوجوان تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوا .بتایا جاتا ہے کہ مازہامہ ٹنگمرگ بڈگام ریلوے اسٹیشن کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا .

اس حادثے میں جاں بحق ہوئے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوئی اور پولیس کافی کوشاں ہے .پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی .

Comments are closed.