چھتہ بل سرینگر میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن

سرینگر:پولیس وفورسز اہلکاروں نے زامپہ کدل چھتہ بل سرینگر میں جمعرات کو کارڈن اینڈ سرچ آپریشن عمل میں لایا.رپورٹس کے مطابق سی آر پی ایف اور ایس اوجی اہلکاروں نے یہ تلاشی کارروائی مشترکہ طور پر عمل میں لائی .

معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو چھتہ بل سرینگر کے وسیع علاقے کو فورسز اہلکاروں نے گھیرے میں لیا ،جس دوران یہاں گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شک کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا کیونکہ یہاں مصدقہ اطلاعات نہیں تھیں کہ علاقے عسکریت پسند موجود ہیں ،تاہم اس طرح کی کارروائیاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات یا خدشات کی بنا پر عمل میں لائی جارہی ہیں .

ادھر برزلہ سرینگر میں جاں بحق جنگجو کی یاد میں مسلسل دوسرے روز تعزیتی بند رہا .یاد رہے کہ 33 روز بعد جنگجو نوجوان مدثر احمد کی میت قبر کشائی کے بعد اہلخانہ کو سونپ دی گئی تھی .

Comments are closed.