جموں،فوڈ اینڈ سیفٹی اسٹینڈرڈس اتھارٹی نے صحت اسباب سے جموں وکشمیر میں کھانے کی چیزوں کو اخبار میں پیک کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
سرکاری ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ کھانے کی چیزیں بنانے والوں، سپلائی، ذخیرہ ، کھانے کی چیزوں کی فروخت سے متعلق تمام لوگوں کے لئے کھانے کی چیزوں کو اخبار میں پیک کرنا ممنوع کردیا گیاہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ گوشت، دودھ کی دکانوں، بیکری وغیرہ کے سامان اخبار میں لپیٹ کر فروخت کئے جاتے ہیں جو صحت کے لئے خطرناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام فوڈ بزنس آپریٹروں کے لئے اخبار کا استعمال کرنا ممنوع کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اخبار چھاپنے والی سیاہی میں کئی طرح کے خطرناک بایو ایکٹیو عنصر ہوتے ہیں جن کا صحت پر مضر اثر پڑتا ہے۔
Comments are closed.