پٹھانکوٹ ،کٹھوعہ آبروریزی وقتل معاملہ میں بدھ کےروز ڈسٹرکٹ وسیشن کورٹ پٹھانکوٹ نے کرائم برانچ کو حکم دیا ہے کہ وکلاءصفائی کو عدالت میں پیشگی سے قبل گواہان کے نام بتائے جائیں تاکہ وہ جرح کے لئے تیاری کرسکیں۔
یہ احکامات ملزمان کے وکلا ءکی طرف سے دائر تین عرضیوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پٹھانکوٹ تیجندر سنگھ نے جاری کئے۔
ذرائع نے بتایاکہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلہ میں کرائم برانچ کو کہاہے جن گواہان کے جان ومال کوزیادہ خطرہ لاحق ہے ، کے نام نہ بتائے جائیں لیکن باقی جوسرکاری گواہان ہیں جس میں پولیس افسران، ڈاکٹرز، نائب تحصیلدار،تحصیلدار ،پٹواری وغیرہ شامل ہیں، کے نام وکلاءصفائی کو بتائے جائیں۔
گواہان کی مبینہ مارپیٹ جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے ریاستی سرکار کو نوٹس جاری کیا
جموں ،جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے کٹھوعہ آبروریزی اور قتل معاملہ کے تین گواہان کو مبینہ طور ہراساں کرنے کے معاملہ میں ریاستی سرکار کو نوٹس جاری کیاہے۔
اس کیس کے تین گواہان دھیرج شرما، سہیل شرما اور سچن شرما ہیں جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں استدعا کی تھی کرائم برانچ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائی۔
عبوری ریلیف کے طور پر مذکوران نے مبینہ مارپیٹ کراکے بیان دلوانے کی مجسٹریل انکوائری کرانے کی عدالت سے استدعا کی ۔
Comments are closed.