ہرنا گ اننت ناگ میں سومو ڈرائیور تشدد کا شکار

ہر ناگ اننت ناگ:: جے کے این ایس::ہر ناگ اننت ناگ میں فوج کی جانب سے سومو ڈرائیور کی ہڈی پسلی ایک کرنے کے خلاف لوگوں کی کثیر تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔

مشتعل نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔ دفاعی ترجمان نے اس ضمن میں لاتعلقی کا اظہار کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق ہر ناگ اننت ناگ مٰں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب 19آر آر سے وابستہ اہلکاروں نے سومو ڈرائیو ر جس کی شناخت عارف حسین میر ساکنہ کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے کی گاڑی روک کر ڈرائیور کی ہڈی پسلی ایک کردی ۔

فوجی اہلکاروں کی جانب سے سومو ڈرائیور کی پٹائی کرنے کے خلاف لوگ مشتعل ہوئے اور احتجاجی دھرنا دیا۔ نمائندے کے مطابق خون میں لت پت سومو ڈرائیور کو فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے نہ صرف لاٹھی چارج کیا بلکہ اشک آور گیس کے گولے بھی داغے جس کے نتیجے میں ہر ناک اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔

احتجاج کرنے والوں کے مطابق سومو ڈرائیور نے جونہی فوجی گاڑی سے پہلے آگے جانے کی کوشش کی اس دوران گاڑی میں سوار اہلکار اپنے اوپر قابو نہ رکھ سکے اور ڈنڈوں و بندوق بھٹوں سے سومو ڈرائیور کو مارنا شروع کیا ۔ اس ضمن میں جب دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوںنے اس سلسلے میں لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فوجی اہلکاروں نے کسی کی ہڈی پسلی ایک نہیں کی اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہے۔

Comments are closed.