امن اور ترقیاتی کاموں کیلئے تحریک انصاف پر عزم

اسلام آباد ، (یواین آئی) پاکستان میں کرکٹر سے لیڈر بنے عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں امن، خوشحالی اور ترقیاتی کاموں اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی کے ترجمان نعیم الحق نے وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مبارک بادپیغامات کا حوالہ دیتے ہوئے بدھ کو ٹوئٹ کیا، پاکستان کی نئی حکومت غربت سے جنگ میں مسٹر خان کے نقطہ نظرکی عکاسی کرتے ہوئے ملک میں امن قائم کرنے کے لئے کام کرے گی۔

مسٹر حق نے کہا’’گزشتہ تین دن میں عمران خان کو مسٹر مودی، مسٹر غنی اور ترکی کے صدر طیب اردگان سمیت کئی رہنماؤں کے مبارک پیغام ملے ہیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت بننے پر مکمل خطہ غربت سے جنگ میں مسٹر خان کے نقطہ نظر كی عکاسی کرتے ہوئے امن، خوشحالی اور ترقیات کے نئے دور کی توقع کر سکتا ہے‘‘۔

پارٹی نے حکومت تشکیل دینے کا آغاز شروع کر دیاہے۔قابل غور ہے کہ مسٹر مودی نے پیر کی شام کو مسٹر خان کو فون کر کےمبارک باد دی اور پڑوسیوں کے ساتھ امن اور ترقیات کے نقطہ نظر کو بھی دہرایا۔

Comments are closed.