فیس بُک پر5ممبران قانون سازیہ کیخلاف قابل اعتراض مواد

خانیارپولیس تھانہ میں عاقب رینزﺅشاہ نامی نوجوان کیخلاف معاملہ درج

سری نگر:۱۳،جولائی/ سری نگرپولیس نے 5ممبران قانون سازیہ کیخلاف فیس بُک پرقابل اعتراض ریمارکس لکھنے کانوٹس لیتے ہوئے ایک نوجوان سیاسی کارکن کیخلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔کے این این کومعلوم ہواکہ عاقب رینزﺅشاہ نامی نوجوان سیاسی کارکن جورواں برس ماہ اپریل تک پی ڈی پی کی یوتھ ونگ کیساتھ وابستہ تھے ،نے گزشتہ دنوں اپنے فیس بُک اکاﺅنٹ پر5ممبران قانون سازیہ بشمول سابق وزیرتعمیرات نعیم اختر،سابق وزیرحکیم محمدیاسین ،ممبرقانون سازکونسل محمدخورشیدعالم،ممبراسمبلی الطاف احمدوانی اورممبراسمبلی محمدخلیل بندھ کیخلاف کچھ قابل اعتراض ،شرارتی اورہتک آمیزموادڈالا۔ممبرقانون سازکونسل اورپی ڈی پی کے ضلع صدرسری نگرمحمدخورشیدعالم نے عاقب رینزﺅشاہ نامی نوجوان سیاسی کارکن کیخلاف پولیس تھانہ خانیارسری نگرمیں ایک تحریری شکایت درج کرادی ،جسکافوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے عاقب رینزﺅشاہ کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر81/2018زیردفعہ505آرپی سی کے تحت کیس درج کرلیا۔ایس ایچ اﺅخانیارپرویزاحمدنے اس معاملے کی تحقیقات عمل میں لانے کیلئے محمداحسن نامی اہلکارکوبطورانکوائری افسرمقررکیا۔خیال رہے عاقب نامی نوجوان نے اپنے فیس بُک پرمتذکرہ بالاپانچوں ممبران قانون سازیہ کونااہل بتاتے ہوئے لکھاہے کہ یہ لوگ دفعہ35اے کادفاع نہیں کرسکتے ہیں ۔چونکہ مذکورہ نوجوان نے پانچوں ممبران قانون سازیہ کونام سے اوراُنکے فوٹوفیس بُک پرکڑی تنقیدکانشانہ بنایاے ،اسی بناءپرپولیس نے یہ کارروائی عمل میں لائی ۔

Comments are closed.