بازیابی کیلئے پولیس نے کی عوام سے مددطلب
سوپور:۱۳،جولائی:/ شمالی قصبہ سوپورکی ایک نوجوان طالبہ کی پولیس نے بڑے پیمانے پرتلاش شروع کردی جبکہ پولیس نے اس طالبہ کی بازیابی کیلئے عوام سے مددطلب کی ہے ۔کے این این کومعلوم ہواکہ شیرکالونی سوپورکی رینے والی ایک 19سالہ طالبہ افروزہ دخترغلام احمدکنہ 29جولائی کوپُراسرارطورپرلاپتہ ہے۔والدکی شکایت پرسوپورپولیس نے تھانہ تارزﺅمیں طالبہ کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ درج کرنے کے بعداس طالبہ کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی ۔پولیس تھانہ تارزﺅسوپورنے دوشیزہ کی بازیابی کیلئے عوام سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہاکہ اگرکسی بھی شخص کولاپتہ طالبہ کے بارے میں کوئی معلومات یاجانکاری ہوتووہ موبائل نمبرات 9596773088،9596773011،9596773040اورموبائل نمبرات9596773025،9596773024کے علاوہ پولیس کنٹرول روم کشمیرکے نمبر100پرڈائل کرکے جانکاری فراہم کرسکتاہے۔
Comments are closed.