کیسوں کا جائزہ باریک بینی سے لئے جانے کی اشد ضرورت

آئی جی پی کشمیر نے استغاثہ برانچ سے وابستہ آفیسران سے گفت شنید کی

سرینگر:۱۳،جولائی:/ انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی نے کہا کہ تحقیقات اور مقدمات میں استغاثہ کو بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تحقیقاتی عمل میں شفافیت لانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کیسوں کا جائزہ باریک بینی سے لئے جانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو احسن ڈھنگ سے بروئے کار لایا جاسکے۔کے این این کے مطابق آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی نے استغاثہ برانچ سے وابستہ کشمیر زون کے آفیسران کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقعے پر آئی جی کشمیر نے کہا کہ تحقیقات اور مقدمات میں استغاثہ کو بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تحقیقاتی عمل میں شفافیت لانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کیسوں کا جائزہ باریک بینی سے لئے جانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو احسن ڈھنگ سے بروئے کار لایا جاسکے۔ آئی جی کشمیر ایس پی پانی نے جدیدتکنیکی ترقی کی افاادیت کوا ±جاگر کرتے ہوئے مزید کہا کہ استغاثہ جن کیسوں کی پیروی کرتے ہیں ا ±ن میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا لازمی بن گیا ہے۔ انہوں نے کیسوں کی بہتر نگرانی کے لئے سی سی ٹی این ایس کے ساتھ عدالتی کارروائیوں کےا انتظام پر بھی زور دیا۔
کانگریس بے ہمت،بھاجپاباہمت:امیت شاہ،سبھی کےلئے شہریت کو ثابت کرنا آسان نہیں :آزاد

Comments are closed.