آرٹیکل 35 Aکے دفاع میں احتجاجی مہم شروع ،اسلام آباد میں وکلاءکا احتجاج

اسلام آباد :(کے پی ایس ) ::آرٹیکل 35 Aکے دفاع میں منگلوار سے احتجاجی مہم شروع ہوگئی ،جس دوران اسلام آباد (اننت ناگ ) میں وکلاءنے ایک احتجاجی مارچ نکالا ۔وکلاءنے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مذکورہ آرٹیکل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کسی بھی طور پر برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

آرٹیکل35 Aکی پاسداری برقرار رکھنے کے حق میں اسلام آباد (اننت ناگ) میں وکلاءنے ضلع کورٹ کمپلیکس سے ایک احتجاجی مارچ نکالا ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ احتجاجی مارچ وکلاءنے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی اشین اسلام آباد (اننت ناگ) کے بینر تلے نکالا گیا ۔
احتجاجی مارچ کی قیادت مذکورہ ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ فیاض احمد سوداگر اور جنرل سیکریٹری شیخ عرفان گلزار نے کی جبکہ اس احتجاجی مارچ میں سینکڑوں وکلاءنے شرکت کی ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر آرٹیکل35Aکے دفاع میں نعرے درج تھے ۔

مظاہرین نے بتایا کہ آرٹیکل 35 Aکے تقدس کو ہر صورت میں برقرار رکھا جانا جائے جبکہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نا قابل برداشت ہے ۔اس موقعہ پر وکلاءنے بتایا ہے کہ بھارت ایک منصوبے کے تحت کشمیریوں کو مختلف مسائل میں الجھا کر رکھنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے تینوں خطوں کے عوام کو اس کے دفاع میں سامنے آنا چاہئے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تاجروں ،صنعت کاروں ،ہوٹل مالکان اور سیول سوسائٹی سمیت27آرگنائزیشنوں نے مزاحمتی قیادت کے دو روزہ احتجاجی پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے اس ضمن میں منگل سے احتجاجی مہم چھیڑنے کا پروگرام بھی جاری کیا تھا ۔

Comments are closed.