سرینگر:(کے پی ایس )::سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے ،جس دوران گزشتہ 33دنوں میں 2لاکھ 62ہزار314یاتریوں کے گپھا کے درشن کئے ۔یاتریوں کی یہ تعداد گزشتہ تین برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔
گوکہ یاتریوں کی آمد میں کمی آرہی ہے اور سہولیت فراہم کرنے والے مرکبانوں اور لنگر والوں نے اپنی دکانیں بند کیں ،تاہم اسکے با وجود سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے ۔حکام کے مطابق 33ویں روز 3ہزار827یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے جبکہ 26جون سے شروع ہوئی سالانہ امرناتھ یاترا 60دنوں پر محیط ہے اور اب تک2لاکھ62ہزار314یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے ۔
سال2017میں 40دنوں پر محیط امرناتھ یاترا کے دوران2لاکھ 60ہزار3یاتری نے گھپا کے درشن کئے تھے جبکہ امسال یہ تعداد محض33میں ہی عبور کرگئی ۔سال2016میں یہ تعداد 2لاکھ20ہزار490تھی ،تاہم 2014میں یہ تعداد 3لاکھ72ہزار909تھی ۔سال2013میں یہ تعداد 3لاکھ53ہزار969تھی۔
سال 2015میں سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران 3لاکھ52ہزار771یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے ۔ادھر جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 588یاتریوں پر مشتمل ایک چھوٹا جتھا گپھا کے درشن کےلئے منگلوار کی صبح سرینگر کی طرف روانہ ہوا ۔اس قبل 663جتھا چھوٹا تھا ،جو جموں سے سرینگر کی طرف 28جولائی کو روانہ ہواتھا ۔
28جون کو سالانہ امرناتھ یاترا شروع ہوئی تھی ،جو60دنوں پر محیط ہے ،امسال یاترا26اگست کو اختتام پذیر ہوگی ۔
Comments are closed.