انتظامیہ نے اچانک وارڈوں کا رنگ و روغن کا کام شروع کیا بیماروں کو گھر رخصت کیا گیا

سرینگر؍30؍جولائی: صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں وارڈوں کا رنگ و روغن کیا گیا جس کے نتیجے میں مریضوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔ تیمارداروں کے مطابق روغن کے باعث مریض خاص کر دمہ کے مریضوں کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔ جے کے این ایس کے مطابق صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں اسپتال میں زیر علاج بیماروں کو اُس وقت سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑا جب اچانک وارڈوں کا رنگ وروغن کا کام شروع کیا گیا ۔ تیمارداروں کے مطابق انہیں صبح بتایا گیا کہ وہ وارڈوں کو چھوڑ کر نیچے چلے جائے اس دوران غیر ریاستی بہاریوں کو بہا کر وارڈوں کا رنگ وروغن کیا گیا جس کی وجہ سے مہلک مرض میں مبتلا افراد کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔ تیمارداروں کے مطابق صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ بیماروں کو سہولیات بہم پہنچانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو گئی ہے۔ تیمارداروں نے گورنر انتظامیہ سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ۔

Comments are closed.