سیکورٹی فورسز نے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے
سرینگر؍30؍جولائی: سیر جاگیر ترال میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا جس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ آس پاس علاقوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق 42آر آر ، پیرا ملٹری فورسز اور ایس او جی نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیر جاگیر ترال گاؤں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے سیر جاگیر کے ملحقہ گاؤں لون محلہ کو بھی محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ گاؤں میں تین جنگجو محصور ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق سیر جاگیر ترال اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے بعد گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ گاؤں میں جنگجو موجود ہیں جنہیں ڈھونڈ نکالنے کیلئے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔
Comments are closed.