ہریانہ نے پانچ لاکھ کیوسک پانی کیاریلیز،کیجریوال نے تمام محکموں کو کیا الرٹ
سرینگر/29جولائی/ ریاست ہریانہ سے پانچ لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد نئی دہلی میں سیلاب کا خطرہ منڈلارہا ہے۔ مسلسل بارش کے بعد ہتھنی کنڈ بیرج سے پانی کو چھوڑا گیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دہلی کے وزیراعلی نے فوری طور پر ایک ایمرجنسی میٹنگ کی۔ کیجریوال نے چیف سکریٹری انشوپرکاش سمیت اپنی حکومت کے اعلی افسران کے ساتھ ایمرجنسی میٹنگ کی اوریمنا خطرے کے نشان سے اوپر آنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا۔ پانی کی سطح 205.30 میٹر پہنچ چکا ہے۔ فوری طورپر حکام نے آس پاس کے علاقے کے لوگوں کو وہاں سے الگ کردیا ہے۔ کیجرایوال نے کہاکہ تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ہریانہ نے پانچ لاکھ کیوسک پانی چھوڑا ہے ۔ اس لئے صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے ایک ایمرجنسی میٹنگ کی۔مشرقی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ کے مہیش نے آج کہاکہ صورتحا ل قابو میں ے اور حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ امدادی کارروائیاں انجام دی جارہی ہے۔ اب تک 1500 لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے اور 1500 لوگوں کو منتقل کیاجاناباقی ہے۔ مشرقی ضلع میں 10 مقامات پر 550 ٹینٹس لگائے گئے ہیں۔ ہم نے کھانے کے انتظامات کرلئے ہیں۔ حکام کی جانب سے ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام ایگزیکٹیو انجینئرس، سیکٹر افسران کو کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے مناسب اقدامات کی گزارش کی گئی ہے۔ سی ڈبلیو سی ، یمناڈویژن، نئی دہلی نے دہلی ریلوے برج (مشرقی دلی این سی ٹی، دہلی)پر سیلاب پیش گوئی جاری کی ہے۔ مغربی اترپردیش اور ہمسایہ علاقوں میں کم دباؤ بنا ہوا ہے۔
Comments are closed.