وادی کشمیر میں گرمائی تعطیل ختم ،تمام تعلیمی ادارے 10روز بعد آج پھر کھلیں گئے

اسکولوں میں رونق دوبارہ لوٹ آئی گی ، والدین میں اطمینان اور مسرت کی لہر

سرینگر/29جولائی/ گرمائی چھٹی کے 10دنوں بعد واد ی کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول آ ج یعنی سوموار سے دوبارہ کھیں گے جس دوران سکولوں میں درس و تدریس کا کام حسب معمول شروع ہوگا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں آج 10دنوں کی گرمائی چھٹیوں کے بعد تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گئے جس دوران پرائیمری سے ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ نے حاضری دینگے ۔ اور سب معمول سکولوں میں درس و تدریس کا کام چالو ہوگا۔ وادی کشمیر کے مختلف قصبہ جات اور اضلاع میں سکولی بچے مختلف رنگوں کی وردیاں پہنے سکولوں کی طرف رواں دواں ہونگے جس کی وجہ سے بازاروں میں ایک بار پھر رونق لوٹ آئیگی ۔ سکولی گاڑیوں میں سکول جانے والے بچے آج اعلیٰ الصبح بس سٹاپوں پر اپنے والدین کے ہمراہ سکولی گاڑیوں کے انتظار میں نظر آئیں گے ۔ اس دوران بچوں کے والدین نے اطمینان اور مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دور جدید میں تعلیم سے ہی انسان اس دنیا میں زندگی گزار سکتا ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں آج تعلیم اہم ہے والدین نے بتایا کہ ہم پہلی ترجیح اپنے بچوں کی تعلیم پر دیتے ہیں کیوں کہ آج اگر بچے تعلیم سے محروم رہیں گے تو آگے چل کر انہیں زندگی کے ہر موڑ پر مشکلات درپیش آئیں گی ۔ والدین کے مطابق وادی میں نامساعد حالات کے سبب سکولی بچوں کو کافی نقصان پہنتا ہے تاہم کشمیری بچے اس قدر ذہین ہیں کہ وہ ان حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنا نصاب پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں ان کے اساتذہ اور سکولی انتظامیہ کا اہم رول ہے ۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کی 19تاریخ کووادی کے تمام سرکاری و غیر سرکاری پرائمری سے ہائر سکنڈری سکول کے تمام سکولوں کو گرمائی چھٹی کے چلتے بند ہوئے اور آج 30جولائی بروز سوموار کو سکولوں میں پھر سے درس و تدریس کا کام شروع ہوگا۔

Comments are closed.