بھارتی میڈیا کا ایک حصہ اپنے ہی ملک کو شرمسار کررہا ہے
آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کا عمران خان کے خطاب پر تبصرہ
سرینگر 26جولائی: ریاست سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے پاکستان کے نئے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی جیت پر بھارتی میڈیا کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا ایک حصہ اسے (بھارت کو) بین الاقوامی سطح پر شرمسار کررہا ہے۔2010 بیچ کے آ ئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل جو اس وقت سٹیڈی لیو پر امریکہ میں ہیں، نے جمعہ کے روز پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج کے تناظر میں اپنے ایک ٹویٹ اور فیس بک پوسٹ میں کہا ’انڈین میڈیا (کا ایک حصہ) بھارت کو (بین الاقوامی سطح پر) شرمسار کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں پڑوسی ملک (پاکستان) کے نئے (متوقع) وزیر اعظم عمران خان مفاہمت اور تبدیلی کی بات کررہے ہیں، وہیں اس کے برعکس بھارت میں بڑے منہ رکھنے والے (ٹیلی ویژن اینکرز) کی مسلسل کوشش ہے کہ دشمنی جاری رہے۔ شاہ فیصل جو اس وقت سٹیڈی لیو پر امریکہ میں ہیں، نے جمعہ کے روز پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج کے تناظر میں اپنے ایک ٹویٹ اور فیس بک پوسٹ میں کہا ’انڈین میڈیا (کا ایک حصہ) بھارت کو (بین الاقوامی سطح پر) شرمسار کررہا ہے۔
جعلی نوکریوں کے احکا مات جاری کرنے کا لزام
Comments are closed.