کولگام کی عدالت میں حملہ بر ملازم کیس کافیصلہ

سیا سی ورکر سمیت دو ملزمان کوایک سال کی قید اور تین ہزارکا جرمانہ

سرینگر 26جولائی: کولگام کی ایک عدالت نے حملہ بر ملازم کے ایک کیس سماعت کے دوران ایک سیا سی ورکر سمیت دو ملزمان کومجرم قرار دیتے ہوئے انہیں یک سال کی قید اور تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ سی این ایس کے مطابق شیراز احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکن نونامئی کولگام جو کہ ایک سیاسی ورکر تھا کے ایک اور ساتھی ا عجاز احمد ملک ولد عبدالستار ملک ساکن یاری پورہ کو لگام پر الزام تھا کہ دونوں نے 25 فرور ی 2011 کے روز میونسپل کمیٹی یاری پورہ کولگام کے دفتر میں داخل ہوکروہاں تعینات ایگز یکیٹیو آ فیسر بشیر احمد کو ا سکے ماتحت عملے سمیت مارپیٹ کی تھی۔ چنانچہ شکایت ملتے ہی پولیس نے اس ضمن ایک ایف آ ئی آ ر زیر نمبر14/2011 زیر دفعہ353 آ ر پی سی درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ملزمان ضمانت پر رہا ہوئے اور اس کیس کا چلان عدالت میں پیش کیا گیا۔ جمعہ کو اس کیس کی حتمی سماعت فسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹر یٹ کولگام کی عدالت میں ہوئی ۔ کیس کی سماعت کے دوران طرفین کے وکلا کے درمیان زبردست بحث ومباحثہ ہوا۔ چنانچہ عدالت نے کیس کا جائز ہ لینے کے بعد سرکار ی وکیل کی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں ایک سال کی قید اور تین ہزار کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سزا سنائے جانے کے بعد اعجاز احمد ملک کو عدالت میں ہی حراست میں لیکر سنٹرل جیل بھیج دیاگیا جبکہ شیراز احمد بٹ جوغیر حا ضر تھا کی گرفتار ی کا حکم جاری کیا گیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ جس دن شیراز احمد کو حراست میں لیا جاتا ہے اسی دن اسکی سزا شروع ہوگی۔

Comments are closed.