قانون ساز اسمبلی کے انڈر سکریٹر ی سمیت دو افراد کے خلاف کیس درج

قانون ساز اسمبلی کے انڈر سکریٹر ی سمیت دو افراد کے خلاف کیس درج

سرینگر 26جولائی: بے روز گار نوجوانوں کو لاکھوں روپے کے عوض جعلی نوکریوں کے احکا مات جاری کرنے کی پاداش میں ریاستی کرائم برانچ نے قانون ساز اسمبلی کے انڈر سکریٹر ی سمیت دو افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق کرائم برانچ کشمیر کو نثار احمد لون ولد غلام حسن ساکن پنجن کی طرف سے شکایت ،موصول ہوئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ قانون ساز اسمبلی کے انڈر سکریٹر ی محمد امین لون اور ایک اور شخص محمد امین بٹ ساکن سدھوار نے عاقب یعقوب ولد محمد یعقوب ڈار ساکن کچہی پورہ قاضی گنڈ اورشاکر احمد میر ولد غلام نبی میر ساکن چندن پنجن سے سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کے لئے چار لاکھ کی رقم وصول کی تھی جس کے بعد دونوں کو دیہی ترقی کے شعبے میں جعلی نوکریوں کے آرڈر فراہم کیے ہی گئے۔اس شکایت کے بعد کرائم برانچ کشمیر نے انکوائری شروع کی جس کے دوران یہ معلوم ہوا کہ محمد امین بٹ اور محمد امین لون نے ان دونوں بے روزگاروں سے بھاری رقم اینٹھ لی تھی جس کے بعد ان کو فراڈ آ رڈ اجرا کیے گئے۔ معلوم ہواہے کہ یہ آ رڈر کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی کے کمشنر سیکرٹری کے نام جاری کیے تھے جو جعلی تھے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ انڈر سکریٹر ی محمد امین لون نے ایک اور ملزم محمد امین بٹ کے ساتھ مل کر اپنے عہدوں کا ناجا ئز استعما ل کیا اور دھوکہ دہی کے ذریعے ان دونوں سے چارلاکھ روپے مالیت کی رقم ہڑپ کی تھی۔ کرائم برانچ میں شکا یت صیح ثا بت ہونے کے بعد کرائم برانچ نے ایک کیس ایف آر زیر نمبر30/2018 تحت سکشن420,471,120بی آر پی سی آر ڈبلیو 5 (2)کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔

Comments are closed.