راہگیروں کی مارپیٹ اور عوامی املاک کی توڑ پھوڑ

راہگیروں کی مارپیٹ اور عوامی املاک کی توڑ پھوڑ

بجبہاڑہ اننت ناگ میں ہڑتا ل ہوئی اور جھڑپیں

سرینگر 26جولائی: بجبہاڑہ اننت ناگ میں اس وقت آ ناً فاناًہڑتا ل ہوئی اور جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جب پولیس و فورسز کی طرف سے راہگیروں کی مارپیٹ اور عوامی املاک کی توڑ پھوڑکی ۔ سی این ایس کے مطابق اننت ناگ لالچوک جھڑ پ کے بعد جمعہ کو جب اننت ناگ قصبہ میں معمول کا کاروبا ر شروع ہورہا تھاتو پولیس وفورسز کی ایک بھاری کمک بجبہاڑ ہ میں راہگیروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے لگے جس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی لوگوں کی مارپیٹ کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس وفورسز نے صرف لوگوں کی مارپیٹ کی بلکہ جو ان کے راہ میں آ یا اسکی توڑ پھوڑ کی۔فورسز کا روائی کی یہ خبر پورے قصبہ میں جنگل کی آ گ کی طرح پھیل گئی۔ اور نوجوانوں نے جلوس برآمد کرتے ہوئے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ کشیدہ صورتحال کے بیچ فورسز اور نوجوانوں کے درمیان سنگبازی کا سلسلہ شروع ہوا۔ فورسز اور مظاہرین کے درمیان سنگبازی وجوابی سنگبازی کے علاوہ چندٹیر گیس گولوں کی گرج سنائی دی۔ جھڑ پوں کے پیش نظر قصبہ میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھااور بجبہاڑہ کے داخلی اور کروجی راستوں کو بند کیا گیا تھا اور سخت پوچھ تاچھ کے بعد ہی ان میں کسی کو آنے،جانے کی اجازت دی جا رہی تھی۔ فورسز مارپیٹ اور توڑ کے خلاف قصبہ میں بھی مکمل ہڑتال سے عام زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔سڑ کوں پر ٹریفک کی نقل وحر کت معطل رہی جبکہ دکان اور کاروباری ادارے بند رہے۔

Comments are closed.