حریت لیڈر فضل الحق قریشی کے گھر پر اسلحہ چھیننے کا واقعہ

حریت لیڈر فضل الحق قریشی کے گھر پر اسلحہ چھیننے کا واقعہ

چار افراد کی گرفتاری کا دعویٰ۔ چار ملزم پہلے ہی ہلاک ہوچکے تھے

سرینگر 26جولائی: حریت لیڈر فضل الحق قریشی کے گھر پر اسلحہ چھیننے کے واقعہ کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے چار افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق پولیس نے رواں سال کے25 فروری کے دوران حریت لیڈر فضل الحق قریشی کے گھر پر تعینات سیکورٹی کو مارنے اور اسکی رائفل چھیننے کے واقعہ میں ملوث چارافراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔اس واقعہ کے بعد پولیس نے باضا بط کیس درج کرکے ملوثین کی تلاش شروع کردی تھی۔ پولیس کے مطابق دوران تحقیقات پتہ چلا ہے کہ اس واقعہ میں عیسی فاضلی کے علاوہ کے علاو ہ سید اؤیس شفیع اور توصیف احمد نامی جنگجوؤں، جو پہلے ہی ہلاک ہوئے ہیں،کے علاوہ عمر نور بٹ ساکن نیو کالونی چھتہ بل سرینگر، وسیم احمد صوفی ساکن باغِ نند سنگھ چھتہ بل، عبیدزوجی ساکن ناری بل صورہ اور عادل مجید بٹ ملوث تھے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ عمر نورم وسیم احمد صوفی، عبید زوجی اور عادل مجید کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Comments are closed.